اقامہ ہولڈرز کے امارات میں داخلے پر مزید دوہفتے پابندی

متحدہ عرب امارات کی حکومت نےکرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کے لیے اقامہ رکھنے والے افراد کی واپسی پر عارضی پابندی مزید دو ہفتے بڑھا دی ہے۔
 'اماراتی حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو امارات کا اقامہ رکھتے ہیں. مگر اس وقت بیرون ملک ہیں. وہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے پیش نظر واپس نہ آئیں۔
اماراتی حکومت نے اقامہ کے حاملین کے دو ہفتے تک مزید پابندی عاید کی ہےاور اس میں توسیع کی جا سکتی ہے۔
امارات کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ'  بہت سے غیر ملکی شہری متحدہ عرب امارات کا اقامہ رکھتے ہیں. مگر وہ اس وقت امارات میں نہیں۔ وہ اس وقت تک واپس نہ آئیں جب تک کرونا کا خطرہ موجود ہے یا اس حوالے سے حکومت کا کوئی نیا فیصلہ نہیں آجاتا۔
ایسے افراد جو امارات میں موجود ہیں اور ان کے اقامے ایکسپائر ہوچکے ہیں. متحدہ عرب امارات نے ان کے اقاموں کی مدت دو ماہ بڑھا دی ہے اور یہ بھی اعلان کیا ہے کہ اقاموں سے متعلق کسی قسم کا جرمانہ کسی پر بھی عائد نہیں کیا جائے گا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے