آفس کے کام اور پڑھائی کے بعد اب شادیاں بھی ہوگی آن لائن

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث آفس کے کام اور آن لائن پڑھائی کے بعد اب شادیاں بھی ن لائن ہونے لگی ہیں۔
کورونا وائرس نے زندگی کی دیگر تقریبات کی طرح شادیوں کو بھی بریک لگا دیئے ہیں لیکن جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اس کا بھی حل نکال لیا  ہے۔
دنیا کے اکثر ' ملکوں میں آن لائن شادیوں کو قانون کا درجہ دے دیا ہے. اور اب کورونا وائرس سے سب سے متاثرہ نیویارک میں آن لائن شادی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
لوگ سرکاری دفتر کا چکر لگائے بغیر آن لائن شادی کا سرٹیفیکیٹ حاصل کر سکیں گے۔

یو اے ای کے بعد اب نیویارک کے گورنر اینڈریو کیومو نے آن لائن شادی کو قانونی درجہ دینے کے قانون پر دستخط کردیئے ہیں۔
اس قانون کے تحت آئن لائن ویڈیو کے ذریعے شادی کریں اور مہمانوں کو بھی آن لائن شرکت کرائیں اور نہ کھانے کھلانے کی زحمت اور نہ ہی انتظامات کی تکلیف ہوگی۔
نئے قانون کے تحت جوڑے کو اب سرکاری دفتر کا چکر لگانے کی بھی ضرورت نہیں ہے. بلکہ مذہبی رہنما آن لائن ویڈیو کے ذریعے شادی کی کرا سکیں گے اور آن لائن سرٹیفیکیٹ بھی جاری کیا جاسکے گا۔




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا