قومی اسمبلی سیکریٹریٹ، دفاتر کی بندش میں توسیع
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کےدفاتربند رکھنے کے فیصلے میں توسیع کردی گئی ہے. یہ بات قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتائی ہے۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو چھ اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
ہم نیوز کے مطابق ' اب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے دفاتر کو مزید 14 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکریٹریٹ کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

Comments
Post a Comment