ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز چلائے گی

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق ' پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے702 30 اپریل کی رات مانچسٹر سے ریاض پہنچے گی۔

بتایا گیا ہے کہ ' پرواز پی کے702 میں 250 سےزائد مسافراسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جو یکم مئی کواسلام آباد پہنچیں گے۔

خیال رہے کہ ' گزشتہ ہفتے  قومی ائر لائن (پی آئی اے) دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ' 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے. جبکہ پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے براستہ دبئی 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی۔

پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق ' وطن واپس پہنچنے والے مسافروں کے کورونا کے نمونے لے کر انہیں قرنطینہ منتقل کیا جائے گا۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

پاکستان میں کورونا وائرس کے 28 کیسز کی تصدیق

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا