تعمیراتی پیکج کے اعلان پر( آباد) کا اظہار تشکر

وزیراعظم عمران خان ' کی جانب سے تعمیراتی پیکج کے اعلان پر ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز کا اظہار تشکر کیا گیا ہے۔
چئیرمین آباد محسن شیخانی نے کہا ہے کہ ' تعمیراتی پیکج سے اس شعبے کو ترقی ملے گی اور معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ' تعمیراتی سیکٹر کو صنعت کا درجہ دینا ' فکس ٹیکس ریجیم کا نفاذ آباد کا دیرینہ مطالبہ تھا. محسن شیخانی فکس ٹیکس ریجیم کے نفاذ سے تعمیراتی شعبے میں شفافیت آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا سیلز ٹیکس کی چھوٹ سے تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری بڑھے گی. محسن شیخانی گھروں قیمت میں کمی آئے گی اور کم آمدنی والے طبقے کا اپنا گھر کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکے گا ۔
یاد رہے کہ ' اس سے قبل وزیر اعظم  عمران خان نے  تعمیرات کے شعبے کے لیے 1200 ارب روپے کے پیکج کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ '  تعمیرات کے شعبہ میں پیسہ لگانے والوں سے کوئی سوال نہیں ہوگا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ' شعبہ تعمیرات کو انڈسٹری کا درجہ دے رہے ہیں'14 اپریل سے تعمیراتی سیکٹر کھل جائیں گے۔چاہتا ہوں تعمیرات کے شعبے سے وابستہ لوگوں کو روزگار ملے۔
عمران خان نے کہا کہ ' تعمیراتی شعبے کے لیے فکسڈ ٹیکس کا نظام لارہے ہیں جبکہ صوبوں کے ساتھ مل کر سیلز ٹیکس بھی کم کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ '  جو خاندان اپنا گھر بیچنا چاہتا ہے اس پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا . گھر بیچنے پر کوئی کیپیٹل گین ٹیکس نہیں لگے گا ۔
وزیر اعظم  نے کہا کہ ' نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے لیے 30 ارب  روپے کی سبسڈی دیں گے۔نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں سرمایہ کاری پر 90 فیصد ٹیکس معاف ہوگا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے