فو ڈ پا نڈا ،ر و ڈ ر نر ،ڈاکٹرز ا و ر ستد ا نو ں نے ڈ ےلیو ر ی فو ڈ کمپنو ں کو کر و نا کا مد د گا ر قر ا ر د ید ےا

ڈاکٹرز نے فوڈ پانڈا ، روڈ رنراور دیگر ڈیلیوری فوڈ کمپنیوں کو کرونا وائرس کے پھیلاﺅ میں مددگار قرار دے دیا گیا . کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر طبی ماہرین نے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ بھی دیا . فوڈ پانڈا ڈیلیوری بوائز سار ادن ایک ہی لباس میں درجنوں گھروں میں کھانا ڈیلیور کرتے ہیں . چینل فائیو اور خبریں ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عوام کی صحت کے لئے کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کے خلاف فرنٹ لائن میں کام کر رہے. روز نامہ خبریں سروے میں شہر کے معروف طبی ماہرین نے فوڈپانڈا ' روڈ رنر ڈیلیوری بوائز کے حوالے سے مل جلے رد عمل کا اظہار کیا۔ خبریں سروے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری ' ڈاکٹر لقمان ' ڈاکٹر عمران ' ڈاکٹر جعفر نقوی اور ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ ' موجودہ حالات کرونا جیسی وبا کے دوران پاکستان کے اندر بہت سخت احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔فوڈ پانڈا اور روڈ رنر سمیت تمام ڈیلیوری بوائز میں سے کوئی ایک بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو جاتا ہے اور وہ کھانا ڈلیور کرتا ہے تو اس سے یہ انفیکشن دیگر لوگوں میں بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔ریسرچ کے مطابق ' کرونا وائرس تین سے چار دن تک زندہ رہتا ہے۔دنیا جان چکی ہے کہ کرو نا وائرس کسی بھی انسان کے ایک دوسرے کو چھونے سے پھیل رہا ہے اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں فوڈ پانڈا اور دیگر ڈیلیوری بوائز کو نہ روکا گیا تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں 




Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے