روسی صدر سے ہاتھ ملانے والا ڈاکٹر بھی کوروناوائرس کا شکار

جہاں دنیا بھر کے ڈاکٹرز کوروناوائرس کے سبب ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے منع کر رہے ہیں. وہیں دوسری جانب روس کے صدر دلادی میر پوتین سے ہاتھ ملانے والا ڈاکٹر بھی کوروناوائرس کا شکار ہوگیا۔
روس کے دارالحکومت ماسکو میں کرونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے قائم کردہ نئے اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ڈینس پروتسینکو خود اس مہلک مرض کا شکار ہوگئے ہیں. اور ان کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انھوں نے ایک ہفتہ قبل روسی صدر ولادی میر پوتین سے مصافحہ کیا تھا. تب صدر پوتین نے ماسکو میں قائم کردہ کومونرکا اسپتال کا دورہ کیا تھا۔
کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ڈاکٹر پروتسینکو نے اسپتال میں واقع اپنے دفتر میں خود کو الگ تھلگ کرلیا ہے. ان کا کہنا ہے کہ ' وہ بہتری محسوس کررہے ہیں۔
تاہم کریملن نے ابھی تک ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے. جس سے یہ ظاہر ہو کہ ' صدر پوتین نے بھی کرونا وائرس کا اپنا کوئی ٹیسٹ کرایاہے۔
انھوں نے ڈاکٹر پروتسینکو سے 24 مارچ کو ملاقات کے وقت عام لباس زیب تن کررکھا تھا اور پیشگی حفاظتی تدابیر کو نظرانداز کیا تھا. جس پر انھیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
خیال رہے کہ' روس میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 2 ہزار 777 ہوگئی ہے. اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے