کورونا وائرس: ملک بھر میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9565 ہو گئی، 2,073 افراد صحتیاب

201 ہلاکتوں میں سے اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں74 افراد کا انتقال اس وائرس کی وجہ سے ہو چکا ہے۔ سندھ میں 66 ' پنجاب میں 45 '  بلوچستان میں 6 جب کہ گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں تین ' تین افراد اس مہلک وائرس کے باعث ہلاک ہوئے۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج بروز منگل ملک بھر سے کورونا کے مزید 375کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 8 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے سندھ میں 286 کیسز اور 5 ہلاکتیں ' پنجاب 84 کیسز 3 ہلاکتیں ' اسلام آباد 4 کیسز اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

سندھ


سندھ میں منگل کو مزید 286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور 5 افراد وائرس سے انتقال کرگئے۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے مطابق ' سندھ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 66 اور متاثرہ مریضوں کی تعداد 3053 ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ' صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ 665 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

پنجاب

پنجاب میں آج کورونا وائرس کے مزید 84 کیسز سامنے آئے جب کہ 3 ہلاکتیں بھی ہوئیں جس کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر کے ذریعے کی۔

پنجاب میں نئے کیسز کے بعد مصدقہ کیسز کی تعداد 4,255 اور ہلاکتیں 45 ہوگئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق 1857 تبلیغی ارکان ' 743 زائرین ' 97 قیدی اور 1498 عام شہری کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ ' صوبے میں اب تک 724 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آئے جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں۔

پورٹل کے مطابق ' اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 185 ہوگئی ہے جب کہ ' شہر میں اب تک وائرس سے 3ا فراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر میں آج کورونا وائرس کا ایک کیس سامنے آیا جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں کیسز کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں پیر کے روز 139 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ مزید 14 متاثرہ افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 74 تک پہنچ گئی جب کہ مجموعی کیسز 1276 ہوگئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں اب تک 302 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

بلوچستان

بلوچستان میں پیر کو کورونا وائرس کے مزید 33 کیسز اور ایک ہلاکت سامنے آئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 465 ہوگئی ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد بھی 6 ہوگئی ہے جب کہ ' صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 161 ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں پیر کو مزید 18 افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 281 ہو گئی جب کہ ' اب تک 195 افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت میں زیر علاج افراد کی مجموعی تعداد 83 رہ گئی ہے اور صحتیابی کا تناسب 73 فیصد سے زائد ہے۔

گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے۔






   

Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے