سعودی عرب میں 8 ہزار مساجد میں سپرے، 40 لاکھ قالینوں کی صفائی
سعودی وزارت اسلامی امور نے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 8 ہزار سے زائد مساجد میں 12 ہزار کارکنان کی مدد سے جراثیم کش محلول سے سپرے کروایا۔
تفصیلات کے مطابق ' سپرے کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیاگیا. یہ کارروائی کورونا سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بچانے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر کی گئی ہے
سعودی عرب کے تمام علاقوں میں بیشتر مساجد وزارت اسلامی امور کے زیر انتظام ہیں ان میں سے 8724 میں سپرے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔
مساجد کے'' 40 لاکھ قالین '' اور '' 69 ہزار طہارت خانوں '' میں بھے سپرے کرایاگیا ہے۔
علاوہ ازیں لمبے سائز کے پندرہ ہزار قالینوں پر بھی سپرے کیا گیا. جبکہ الماریوں اور قرآن کریم کی رحلوں پر بھی سپرے کا اہتمام کیا گیا-۔
وزارت اسلامی امور کے کارکنان نے طہارت خانوں اور میتوں کو غسل دینے والے مراکز میں بھی سپرے کا اہتمام کیا۔
وزارت اسلامی امور کی سپرے اور صفائی مہم میں 12 ہزار کارکنان' ٹیکنیشن اور اسپیشلسٹ قومی کمپنیوں کے کارکنان نے حصہ لیا ہے-۔

Comments
Post a Comment