سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
'پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی جہاں علاقے سے فرار ہوتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے. ہلاک دہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ' ادھر مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبصے سے بھارتی ادویات ' لٹریچر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

Comments
Post a Comment