کروناوائرس کی افواہوں کا سدباب، گوگل 65لاکھ ڈالر خرچ کریگا

گوگل ''کرونا وائرس'' سے متعلق افواہوں اور جھوٹی خبروں کے سد باب کیلئے حقائق کی جانچ کرنیوالے اداروں پر 65 لاکھ (6.5 ملین) ڈالر خریچ کرے گا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق معروف سرچ انجن گوگل کی نیوز لیب کے سربراہ الیگزئس کا کہنا ہے کہ ' کرونا وائرس کی وباء سے متعلق پھیلنے والی افواہوں اور بے بنیاد خبروں کی وجہ سے حقائق کی جانچ کرنیوالے ادارے جو اکثر کم بجٹ پر چلائے جاتے ہیں.کی مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے. موجودہ حالات میں غیرمصدقہ معلومات غیریقینی اور خوف پھیلانے کا سبب بنے کے ساتھ ہمیں سب سے زیادہ متاثر کررہی ہیں. اسی لئے گوگل حقائق کی جانچ کرنیوالوں کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔
عالمی ادارہ پوئنٹر انسٹیٹیوٹ نے گزشتہ سال ایک رپورٹ میں نشاندہی کی تھی کہ فیکٹ چیکنگ کے اداروں کا سالانہ بجٹ 20 ہزار ڈالر سے بھی کم ہوتا ہے۔
الیگزئس منتزرلس نے مزید کہا ہے کہ ' ہمارا یہ اقدام پریشانی اور ذہنی دباؤ کی اس گھڑی میں معاون ثابت ہوگا. گوگل صحافیوں کیلئے ایک ایسا ڈیٹابیس بھی تیار کررہا ہے جس میں صحت عامہ کے وسائل سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ' ہم صرف سطحی انداز میں ہی حقائق کی جانچ نہیں کرنا چاہتے بلکہ اپنے صارفین کو صحت سے متعلق بے بنیاد معلومات سے آگاہ  کرکے ان کی زندگیاں بھی بچانا چاہتے ہیں۔
'گوگل بھارت اور افریقا میں ایک آزمائشی تجربہ کررہا ہے کہ ٹرینڈز کو جن سے متعلق لوگ آن لائن جاننے کیلئے زیادہ سرچنگ کررہے ہیں. کیسے استعمال میں لیا جائے جس سے جانچ کرنیوالوں کو معلوم ہوسکے کہ کہاں سے افواہیں جنم لے سکتی ہیں۔



Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے