چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی

چین نے کروناوائرس  شکست دے  دی.چین میں 24 گھنٹوں میں اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ' چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ ' منگل کو پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
 چینی حکومت بروقت حکمت عملی اور عوامی تعاون سے وبائی مرض کو شکست دینے میں تقریباً کامیاب ہوچکی ہے۔ چین میں گزشتہ روز سے اب تک ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔
چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ' حالیہ دنوں جن شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اور جن مریضوں میں کروناوائرس کی علامات ظاہر ہوئیں وہ تمام شہری غیرملکی ہیں۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
چین میں اب تک 81,740  افراد وائرس سے متاثر جبکہ 3,331 ہلاک ہو چکے ہیں. جن میں سے بیشتر کا تعلق ووہان سے تھا۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے