لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا. متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا ایک مریض منظر عام پر آیا ہے. رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ مریض کچھ دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا. مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ایئرپورٹ پر ہی ہوئی تھی. جس کے بعد اس کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ اب رپورٹس آنے کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے. وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو اس کے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے