چین میں کورونا وائرس کے بعد ہنتا وائرس بھی آگیا،یہ کیا ہے ؟تشویشناک تفصیلات سامنے آگئیں

دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے. لیکن چین میں ایک اور وائرس نے سر اٹھا لیا ہے. جسے ہنتا وائرس کے نام سے جانا جاتا ہے ' ہنتا وائرس نے چین کے صوبے شین ڈونگ میں ایک شخص کی جان لے لی ہے. جبکہ اس شخص سے وائرس پھیلنے کے شبے میں 32افراد کا ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے. جس کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے. مرنے والے مریض نے بس میں سفر کیا تھا جس کے بعد مذکورہ بس میں سوار تمام مسافروں کی سکریننگ کی گئی ہے' مرنے والے مریض نے جس بس میں سفر کیا تھا اس کے 32 مسافروں کا بھی معائنہ کیا گیا ہے. البتہ رپورٹس سامنے نہیں آئیں.لیکن گھبرانے کی بات نہیں ہے ' کیونکہ یہ کورونا وائرس کی طرح نہیں پھیلتا . سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ ' ہنتا وائرس کا تعلق جس خاندان سے ہے  ' وہ چوہوں میں یا کترنے والے جانوروں میں پایاجاتا ہے ' یہ بیماری چوہوں کے فضلے ' پیشاب یا تھوک سے پھیلتی ہے ' جب انسان چوہوں کے بہت قریب ہوں تو چوہوں کی گندگی سے یہ بیماری پھیلتی ہے . ہنتا وائرس دو کیٹگریز میں تقسیم ہے' نیو ورلڈ ہنتا وائرس اور دوسرا اولڈ ورلڈ ہنتا وائرس . اس سے پھیپھڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے ' اس کے باعث تیز بخار ' شدید سر درد ' دل متلی ' آنکھوں کو دھندلا پن ' گردے فیل ہو سکتے ہیں . چار طرح کے چوہوں سے یہ بیماری انسانوں کو لگ سکتی ہیں جن میں کوٹن ریٹ ' ڈیئر ماﺅس ' رائس ریٹ اور وائٹ فوٹڈ ماوس شامل ہیں


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے