کوروناوائرس: بلوچستان،سندھ اور پنجاب نے فوج سے مدد طلب کر لی
لاہور: کوروناوائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پنجاب ' سندھ اور بلوچستان کی حکومتوں نے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے. تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے . وفاقی حکومت کی جانب سے وائرس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں . تاہم صوبائی حکومتوں نے وائرس کے پھیلاؤ کو قابو کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد طلب کر لی ہے ۔

Comments
Post a Comment