پاکستان نے کورونا کے خلاف سب سے بہترین جنگ لڑی، ڈبلیو ایچ او
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کی پیشِ نظر پاکستان کی خفاظتی کارکردی دنیا بھر میں بہترین قرار دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں وہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بہترین اور مفید ہیں، پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف دنیا میں بہترین جنگ لڑی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دیگر کامیاب اور ترقی یافتہ مملک کے برعکس پاکستان نے وقت پر اور بہتر انداز میں جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے ملک کو کورونا وائرس سے غیر معمولی حد تک بچایا ہے' یہی وجہ ہے کہ اٹلی اور ساؤتھ کوریا جیسے ملک کی نسبت پاکستان اس وباء کا شکار نہیں ہوا ہے۔
اسلام آباد میں 1 سندھ میں دو کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہوگئیڈبلیو ایچ او پاکستان کے ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک میں کم از کم ایک کورونا وائرس کا مریض ضرور سامنے آ چکا ہے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیمیں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اس وائرس کے خلاف لڑ رہی ہیں۔ پاکستان میں حکومت نے ابتداءسے ہی کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے بہت احسن اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان تاحال اس وباءسے محفوظ ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اب تک جس طرح کورونا وائرس کے خلاف تیزی سے اقدامات کیے ہیں وہ بہت متاثر کن ہیں. پاکستان نے جس طرح تمام انٹرنیشنل ایئرپورٹس اور افغانستان کے بارڈر پر موجود چیک پوسٹس پر مسافروں کی سکریننگ کا اہتمام کیا ہے وہ تعریف کے قابل ہے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے ٹیسٹ عام نہیں ہیں، یہ بہت مہنگا ٹیسٹ ہے اس لئے کورونا ٹیسٹ کے تمام اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی۔

Comments
Post a Comment