'امیت جی نے کرونا وائرس کو ٹھینگا دکھا دیا'

امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں کہا ہے "ہیلو نمسکار۔ ہم ہیں امیتابھ بچن اور یہاں بہت دنوں سے کرونا وائرس کو لے کر چرچا ہو رہی ہے. اس وائرس سے سب لوگوں کا گھر گھر بہت نقصان بھی ہو رہا ہے. سب لوگ گھبرائے ہوئے ہیں. چنتا میں ہیں۔"

اب امیت جی کا مزاج ایسا ہے کہ '  کوئی بھی چنتا کا معاملہ ہو تو وہ نچلے نہیں بیٹھ سکتے. وحشیانہ ریپ بھارت کی بیٹی کا ہو یا پاکستان کی ننھی بچی زینب کا ' کسانوں کی اجتماعی خودکشیاں ہوں یا ساحلوں کی آلودگی ' وہ اپنے غم و غصے کو فلموں میں ' ٹیلی وژن پر اور سب سے زیادہ ٹوئٹر پر شئیر ضرور کرتے ہیں۔

آپ کو یا دلادوں کہ الہ باد کے باسی امیت جی کے علاقے کے لوگ یہی خوبصورت زبان بولتے ہیں۔

بہتیرے علاج بتاویں جنے جنمانس سب

کے کر سُنیں' اور کے کر ناہیں؟

کون بتائے یہ سب

کوئی کہس کہ کلونجی پیسو

کوئی کہس آ ملہ رس

کوئی کہس کہ گھر میں بیٹھو

ہلو نہ ٹس سے مس

ایر کہن اور بیر کہن کہ ایسا کچھ بھی کرونا

بن صابن کے ہاتھ دھوئے کے کوئی کو بھیا چھوو نہ

ہم کہا چلو کر دیتے ہیں جیسن بولیں سب

آوے دے کرونا، پھرونا

ٹھینگوا دکھاون تب"[امیتابھ بچن]

تو انجوائے کریں کروڑوں کے محبوب فنکار کی "کرونا شاعری" کو، جس کو لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں. دل تو چاہتا ہے کہ امیت جی کی طرح میں بھی کہوں،" کہا سنا معاف کیجیئے گا"۔ لیکن ' کرونا واائرس کے اس دور میں ایسا کچھ کہنے سے ڈر لگتا ہے تو ۔۔۔۔

" آوے دے کرونا، پھرونا

ٹھینگوا دکھاون تب"۔


Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے