بھارت نے 8 پاکستانی واپس بھیج دیئے
بھارت کی جانب سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 8 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے' ان افراد کو پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق ہائی کمیشن ان پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں رہا. بھارت سے رہائی کے بعد پاکستانی قیدی خو ش دکھائی دے رہے تھے جبکہ قانونی کارروائی کے بعد ان قیدیوں کو ان کے خاندانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔
بھارت کی مختلف جیلوں سے سزائیں مکمل کر کے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں میں عبدالرشید' منظور احمد' سیدجاوید شاہ' عقیل احمد' عرفان اللہ' مہر دین' محمد بخش اور ظہور احمد شامل ہیں۔

Comments
Post a Comment