پاکستان میں 504 افراد کرونا وائرس کا شکار

پاکستان میں جمعہ 20 مارچ کی رات تک 504 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے. تین افراد اب تک ہلاک جبکہ 3 صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جاچکے ہیں۔
چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے موصول مصدقہ اعداد و شمار کے مطابق ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کیے گئے. جن میں 504 افراد کے نتائج مثبت آگئے۔ جنہیں مختلف اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔
صوبوں میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد درج ذیل ہے۔
سندھ : 252
پنجاب : 96
خیبرپختونخوا : 23
بلوچستان : 92
گلگت بلتستان : 30
اسلام آباد : 10
آزاد جموں و کشمیر: ایک
جمعہ کو گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے مزید 9 کیسز سامنے آگئے ہیں. جس کے بعد قراقرم ریجن میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تصدیق شدہ تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے سماء ڈیجیٹل کو تصدیق کرتے ہوئے  ' کہا کہ ایک مریض کا تعلق استور باقیوں کا بلتستان اور گلگت سے ہے. ایک ایسا مریض بھی سامنے آیا جس کی ٹریولنگ ہسٹری نہیں ہے۔
کراچی میں جمعہ کو کرونا وائرس کے مزید 11 کیسز سامنے آئے ہیں. جس کے بعد سندھ کی مجموعی تعداد بڑھ کر 249 ہوگئی۔
سندھ کے محکمہ صحت کی اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں اب تک" کرونا وائرس" کے باعث ایک شخص جاں بحق اور تین افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
کراچی کے حالیہ کیسز کو ملا کر پاکستان میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 490 تک پہنچ گئی. ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر آئسیولیشن سینٹرز اور قرنطینہ قائم کیے جارہے ہیں. جبکہ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن نہ کرنے پر اصرار کیا ہے۔
کراچی کے77 سالہ معمرشخص کی کرونا وائرس سےموت کی تصدیق ہوگئی ہے.سندھ کی وزیرصحت عذرا پیچوہو نےسندھ میں وائرس سے پہلی موت کی تصدیق کردی ہے۔
وزیر صحت عذراپیچوہونےبتایاکہ77 سالہ معمرشخص آغا خان اسپتال کراچی میں زیر علاج تھا. ان کا انتقال جمعرات کوہوا۔
انھوں نے اپنےویڈیو پیغام میں بتایا کہ مریض کو کینسر. ذیابطیس اور بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق تھا اور وہ بیماریوں کے باعث بہت کمزور ہوچکے تھے. انتقال کرجانے والے مریض نے حالیہ دنوں میں بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا اور نہ ہی ان کی کرونا کے شکار کسی مریض سے ملاقات ہوئی تھی۔
وزیرصحت نے مزید کہا کہ اس لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں. کہ گھر میں موجود بزرگ افراد کا خیال رکھیں ۔
جمعہ کی صبح تک سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 238 ہونے کی تصدیق ہوئی ہے. پاکستان میں مریضوں کی تعداد 451 ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

ڈیم کا پیسہ کورونا ریلیف فنڈ کے لئے استعمال نہیں ہوگا، وزیراعظم

ڈینیئل پرل کیس:سپریم کورٹ، حکومت سندھ کی درخواست قبول

ارکا ن اسمبلی،2ایس پی،2 ڈپٹی سیکر ٹری ،9ڈاکٹر کرونا کاشکا ر،سندھ ،کے پی کے کے ہسپتا لو ں میں جگہ ختم

خاتون کی مذاق میں چھینک ،امریکہ میں سپر سٹور نے 50 لاکھ کا سامان ضائع کردیا

ستائیس مئی کو بھارت میں پھنسے 176 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے