کورونا کے خلاف بڑی کامیابی، مزید 10 مریض صحت یاب
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ' ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ' سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر مزید 10 مریض صحت یاب ہوگئے۔
Another 10 patients of #COVIDー19 in #Sindh have recovered and their tests have come negative. Total number of patients who have recovered in Sindh are now 14. Alhamdolillah
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) March 24, 2020
اپنے پیغام میں ترجمان مشیر قانون ' ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ ' کرونا وائرس میں مبتلا 10 مریضوں کے ٹیسٹ نیگیٹیو آئے جس کے بعد سندہ بھر میں کورونہ وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔
یاد رہے ' اس سے قبل سندھ میں 4 مریض صحت یاب ہوئے ہیں' جن میں سے 3 کا تعلق کراچی اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جب کہ ایک مریض کا انتقال ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ ' پاکستان میں کوروناوائرس کے آج 88 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 13 ' پنجاب میں 35 اور خیبرپختونخوا میں 40 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 407 ' بلوچستان میں 110 ' خیبرپختونخوا میں 78 ' اسلام آباد میں 15 ' گلگت بلتستان میں 80 ' پنجاب میں 281 اور آزاد کشمیر میں 1 مریض موجود ہے۔

Comments
Post a Comment