Posts

سوشل میڈیا کی اجارہ داری ختم کریں گے، ٹرمپ کی ٹوئٹر بند کرنے کی دھمکی

Image
 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ' اگر ایسا کرنا پڑا تو قانون طور پر کیا جائے گا۔ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس میں انٹرنیٹ پر اظہار خیال کو قانونی کارروائی سے تحفظ کی فراہمی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ صدارتی حکم نامہ ٹرمپ کی طرف سے سوشل میڈیا کی کمپنیوں کو بند کرنے کی اس دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انھوں نے سوشل میڈیا پر الزام لگایا کہ ' آوازوں کی دبانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا کمپنیوں کے ساتھ ٹرمہ کا تنازعہ منگل کے روز شروع ہوا جب ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ صدر ٹرمپ کے دو ٹویٹس کے ساتھ  '' فیکٹ چیک '' کے لنک لگا دیے۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جو اعلان یا دعویٰ صدر ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں کیا ہے. اس کے حقائق میں کوئی مسئلہ تھا۔ امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ '  ٹویٹر فیکٹ چیک کا مقصد سیاسی ہے. ٹویٹر کو اگر بند کرنا پڑا تو قانونی طور پر کروں گا. سوشل میڈیا کی اجارہ داری کو ختم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ  نے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹس کو ضا...

اب روبوٹ کریں گے کورونا وائرس کا اسکریننگ ٹیسٹ

Image
دنیا بھر کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مختلف طریقوں سے اپنا ردِعمل ظاہر کیا ہے اور عالمی ادارۂ صحت نے جن چیزوں کو اس کوشش میں سب سے اہم قرار دیا ہے ان میں سے ایک اس بیماری کی تشخیص کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کی ٹیسٹنگ کا عمل ہے۔ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے کے لیے تیار کیے گئے ڈینش روبوٹ سے ہیلتھ ورکرز کو کسی مریض کے لعاب کے نمونے لینے کے عمل سے جڑے خطرات سے بچایا جا سکتا ہے۔  اس حوالے سے '' یونیورسٹی آف ساؤتھرن ڈنمارک '' نے اعلان کیا ہے کہ ' اس کے محققین نے دنیا کا ایسا پہلا روبوٹ تیار کر لیا ہے. جو خودکار طریقے سے کووڈ انیس کے ٹیسٹ کے عمل کے لیے مریضوں کی حلق سے نمونہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس روبوٹ کا بازو تھری ڈی پرنٹنگ کی مدد سے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہر ٹیسٹ کے بعد خود بخود تبدیل ہو جائے گا۔ اس ڈسپوزبل بازو سے روبوٹ روئی انسانی حلق کے عین اُس حصے سے لگاتا ہے جہاں سے کووڈ انیس کے معائنے کے لیے نمونہ لیا جانا چاہیے۔ اس کے بعد یہ روبوٹ اس روئی کو ایک برنی میں ڈال کر نمونے کو بند کر دیتا ہے۔ دس محققین کی ایک ٹیم اس روبوٹ کے پروٹو ٹائپ کو جلد سے جلد تیا...

حکومت کا اندرون ملک پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ

Image
حکومت نے اندرون ملک پروازیں 20 فیصد سے بڑھا کر 45 فیصد تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سی اے اے کے مطابق ' یکم جون سے اسلام آباد ' کراچی ' لاہور ' پشاور اور کوئٹہ کیلئے اضافی پروازیں چلائی جائیں گی۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ٹویٹر بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اندرون ملک چلائی جانیوالی پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے. 16 مئی کو عام حالات کے مقابلے میں کرونا لاک ڈاؤن کے دوران 20 سے 22 فیصد دی گئی تھی. جسے بڑھا کر 40 سے 45 فیصد کیا جارہا ہے۔ حکومت نے پروازوں کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کاروبار میں اضافے فضائی سفر کیلئے بڑھتے ہوئے عوامی مطالبہ اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں کیا گیا۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ ' یہ فیصلہ تمام ایئر پورٹ پر حفظان صحت کی بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے سبب لوگوں میں پیدا ہونیوالے اعتماد کا مظہر ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق ' اندرون ملک پروازوں میں اضافہ یکم جون سے کیا جائے گا. یہ پروازیں اسلام آباد' کراچی' لاہور' پشاور اور کوئٹہ کے درمیان چلیں گی۔ اس سے قبل حکومت نے گوادر اور تربت کے علاوہ تمام انٹرنیشنل ایئرپ...

پاک فوج نے بھارت کا یک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا

Image
پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارت کا ایک اور جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر اندر آگیا تھا۔ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کے ساتھ ساتھ پاکستانی حدود کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں. لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کو آزاد کشمیر کے سیکٹر کونیکرن میں نشانہ بنایا گیا جو ایل او سی کے کنزلوان سیکٹر سے پاکستانی حدود کے 700 میٹر اندر گھس آیا تھا۔ اس سے قبل 27 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارت کا ایک جاسوس کواڈ کاپٹر آزاد کشمیر کے رکھ چکری سیکٹر میں مار گرایا تھا۔ کواڈ کاپٹر چار پروں والا ڈرون ہے. جس میں کیمرے نصب ہوتے ہیں. اس کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں اور نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکتی ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے ماضی میں بھی کئی بار کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی. پاک فوج پہلے بھی بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرا چکی ہے۔

لاک ڈاؤن نرم ہوگا یا سخت، 31مئی کو اجلاس طلب

Image
وزیراعظم نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا. جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا سختی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک میں کرونا وائرس سے آج ایک دن میں ریکارڈ 57 اموات اور 2639 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئندہ دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عید الفطر سے قبل لاک ڈاؤن میں کی گئی نرمی جاری رکھنی ہے یا یکم جون سے اس میں مزید سختی کی جائے گی؟. اس حوالے سے فیصلہ کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے 31 مئی کو قومی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا. جس میں وفاقی وزراء ' وزرائے اعلیٰ ' عسکری اور این ڈی ایم اے حکام شریک ہوں گے۔ اجلاس میں ٹرین سروس مزید فعال کرنے پر مشاورت کی جائے گی جبکہ پنجاب کی صبح کے وقت پارکس کھولنے ' مری اور گلیات کے سیاحتی مقامات پر ہوٹلز کھولنے کی تجاویز پر بھی غور ہوگا۔ قومی رابطہ کمیٹی میں ایس او پیز کے ساتھ ریسٹورنٹس کھولنے پر بھی غور کيا جائے گا۔ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 63 ہزار 905 ہوگئی جبکہ 1319 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں. جن میں ڈاکٹرز ' نرسز ' پولیس اہلکار ...

کراچی میں کورونا سے ایک دن میں ریکارڈ 30 اموات

Image
آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا واءرس سے ایک روز میں ریکارڈ 30 اموات ہوئیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ' جاں بحق  ہونے والوں میں 22 مرد اور 8 خواتین شامل ہیں۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق ' کراچی میں کورونا سے اموات کی تعداد ساڑھے 300 سے تجاوز کرگئی۔ کراچی میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 353 ہوگئی۔ خیال رہے کہ ' پاکستان میں ایک روز میں کورونا سے مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہارگئے. جس کے بعد ملک بھر میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1317 ہوگئی۔ ملک بھر میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64 ہزار 28 تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرز نے خبردار کیا ہے کہ ' پاکستان میں کورونا کیسزاوراموات میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ ملک میں کورونا وائرس کی تازہ صورت حال سے متعلق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز پر بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہاہے۔ ملک بھرمیں 157 لوگ وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعدادوشمار کے مطابق ' گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید...

شام اور عراق میں داعش پھر سرگرم، تجزیہ کاروں اور عہدیداروں کا انتباہ

Image
داعش کی دہشت گرد تنظیم کیا پھر سے منظم ہو رہی ہے؟  یہ ایک ایسا سوال ہے جو تجزیہ کاروں سمیت بعض امریکی عہدیداروں کے لئے بھی توجہ کا موضوع بنا ہوا ہے۔ یہاں امریکہ میں دہشت گردی کا قلع قمع کرنے سے متعلق ذمہ داران کے حالیہ تجزیوں کے مطابق ' داعش کے جنگجو اور اس کے پیروکار شام اور عراق میں اپنی نام نہاد خلافت کے خاتمے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زیادہ دلیر اور خطرناک صورت اختیار کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے خیال میں ' اس کی ایک وجہ ان کی طویل المیعاد منصوبہ بندی ہے۔ امریکہ میں دہشت گردی کی سرکوبی کے ایک ماہر نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ ' داعش نے چند مہینوں کے عرصے میں مشرقی شام میں مقامی سطح پر خاص طور سے اپنے آپریشن کی صلاحیتوں میں بہتری پیدا کی ہے۔ اس عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ' بہت سی صورتوں میں داعش کی منصوبہ بندی اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ ' داعش نے شامی سیکورٹی فورسز کے خلاف کھل کر حملے کئے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق ' داعش نے السخنہ کے شہر میں کئی افراد کی مدد سے کئے گئے ایک حملے میں شامی افواج کو روند ڈالا۔ یہ شہر شمال میں حمص صو...