Posts

کرونا وائرس اور فالج، معالجوں کی رائے

Image
دنیا بھر میں اب تک یہی خیال تھا کہ ' کرونا وائرس سے سب سے زیادہ مریض کے پھیپھڑے متاثر ہوتے ہیں۔ مگر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس وائرس کی سنگینی کا بھی علم ہوتا جا رہا ہے۔ اب طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ' اس وائرس کا شکار ہونے والوں کے جسم کے بہت سے اعضا متاثر ہو تے ہیں جن میں گردے اور دل کے علاوہ دماغ بھی شامل ہے۔ اس بات کا احساس ڈاکٹروں کو اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں سٹروک یا فالج کے مریض سامنے آنے لگے۔ اور تحقیق کے بعد پتا چلا کہ ' ان پر کرونا وائرس کا حملہ ہوا تھا. جبکہ ان مریضوں کی عمر 30 سے 40 برس کے درمیان تھی اور بظاہر انہیں اور کوئی بیماری بھی نہیں تھی۔ ڈاکٹر عدنان قریشی ' زینت قریشی سٹروک انسٹی ٹیوٹ اور یونیورسٹی آف مزوری میں پروفیسر آف نیو رالوجی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ' ایسے واقعات اتنے تواتر سے ہوئے کہ ماہرین کو اس پر فوری توجہ دینی پڑی۔ وہ کہتے ہیں ' تقریباً چھ ہفتے پہلے بین الااقوامی ماہرین کے ایک پینل میں 18ممالک کے ماہرین نے شرکت کی اور اس میں سب سے پہلے یہی سوال زیرِ بحث آیا کہ کووڈ 19 سے سٹروک یا فالج کا خطرہ زیادہ تو نہیں ہو جائے گا؟ ا...

یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی میں تاخیر کے فیصلے پر عملدرآمد شروع ہوگیا

Image
وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت بجلی و گیس کے بلوں پر عوام کو سہولت ملنا شروع ہوگئیں. ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی اور 2 ہزار روپے تک کے گیس بلوں کی ادائیگی مؤخر کردی گئی۔ کرونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے متاثرہ عوام کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 1200 ارب روپے رکھے گئے تھے. پیکیج کے تحت بجلی اور گیس بلوں کی ادائیگی مؤخر کرنے کی سہولت پر عملدرآمد شروع کردیا گیا. ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فوری بل ادا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے مطابق ' عوام کو بجلی بل کی مکمل ادائیگی یا بعد میں بل جمع کرانے کا آپشن دیا گیا ہے. اگر آپ نے مہینے میں 334 یونٹ استعمال کئے ہیں تو تمام چارجز اور ٹیکس شامل کرکے آپ کا ٹوٹل بل 2708 روپے بنتا ہے لیکن فی الحال آپ کو صرف 509 روپے ہی جمع کرانا ہوں گے . جبکہ 300 یونٹ تک بجلی کے بل کی ادائیگی صفر ہوگی۔ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت 2 ہزار روپے ماہانہ گیس بل والے صارفین کو بھی تاخیر سے بل جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق ' بجلی و گیس کے بلوں میں تاخیر سے 3 ماہ میں حکومت کو 100 ارب روپے کا اضاف...

ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے پی آئی اے خصوصی پرواز چلائے گی

Image
سعودی عرب کے شہر ریاض میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ' پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے702 30 اپریل کی رات مانچسٹر سے ریاض پہنچے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ' پرواز پی کے702 میں 250 سےزائد مسافراسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے جو یکم مئی کواسلام آباد پہنچیں گے۔ خیال رہے کہ ' گزشتہ ہفتے  قومی ائر لائن (پی آئی اے) دبئی میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے 3 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ' 3 پروازوں کے ذریعے 800 سے زائد پاکستانی آج وطن واپس پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 212 کے ذریعے 300 مسافر کراچی پہنچیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 204 کے ذریعے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے. جبکہ پرواز پی کے 8702 مانچسٹر سے براستہ دبئی 250 سے زائد مسافروں کو لاہور لائے گی۔ پی آئی اے خصوصی پروازوں کے لیے بوئنگ 777 طیارے آپریٹ کرے گی جبکہ پاکستان پہنچے والے تمام مسافروں کی مکمل طبی جانچ اور اسکریننگ کی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق ' وطن واپس پہنچنے والے مساف...

اسلام آباد: دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

Image
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے دو ڈاکٹروں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہم نیوز' کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ' عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد ڈاکٹروں کو آئی سو لیٹ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ' متاثرہ ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے لیے سیمپلز 27 اپریل کو لیے گئے تھے۔ ہم نیوز ' کو اس ضمن میں ذرائع نے بتایا ہے کہ ' متاثرہ ڈاکٹرز دراصل 27 اپریل کو کورونا مثبت آنے والے ڈاکٹر کے دوست ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 312 ہو گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 612 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ' ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 533 کیسز اور گیارہ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

امریکہ: ہیلری کلنٹن نے صدارتی امیدوار جوبائیڈن کی حمایت کردی

Image
امریکہ کی سابق سیکریٹری خارجہ ہیلری کلنٹن نے آئندہ صدارتی انتخابات میں سابق نائب امریکی صدر جو بائیڈن کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ گزشتہ صدارتی انتخاب میں ہیلری کلنٹن کو موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہم نیوز' نے عالمی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ' سابق خاتون اول ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی انتخابی مہم کا حصہ بن کر انہیں خوشی ہو گی۔ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مضبوط حریف گردانے جانے والے سینیٹر برنی سینڈرز نہ صرف صدارتی انتخاب کی دوڑ سے کچھ عرصہ قبل خود کو علیحدہ کرچکے ہیں بلکہ وہ بھی جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔ بزرگ سینیٹر برنی سینڈرز امریکہ کے نوجوانوں میں بیحد مقبول گردانے جاتے ہیں۔ ان کی دستبرداری کے ساتھ ہی اس بات کے امکانات روشن ہوگئے تھے کہ ' اب ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں جوبائیڈن ہی مضبوط ترین امیدوار ہوں گے۔ سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن کی حمایت کا اعلان سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی کیا ہے۔ امریکہ: برنی سینڈرز صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار امریکی ایوان نمائندگان کی اسپی...

کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر آپ کے دماغ سے اس حصہ کو نکال دیا جائے تو کیا ہوگا؟

Image
دماغ ہمارے جسم کا سب سے ضروری اور اہم حصہ ہے. اس کے بغیر زندگی کا وجود ممکن نہیں ہے اور اگر دماغ کو کچھ ہوجائے تو پورا جسم بے جان ہوجاتا ہے. کیونکہ جسم کے جتنے بھی حصے ہیں ان تمام کو کام کرنے کی اہم ہدایت دماغ سے جاری ہوتی ہیں۔ اب بات یہ آتی ہے ہمارے ڈرنے کو بھی کیا دماغ ہی کنٹرول کرتا ہے۔ جی ہاں' انسانی دماغ ایسی ملٹی فنکشنل مشین کی طرح کام کرتا ہے کہ ' جس میں اٹھنے ' بیٹھنے یہاں تک کہ ہر ایک افعال کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت ہے۔ اور ڈرنے کا تعلق بھی دماغ سے ہی ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ' ہمارے دماغ کا ایک حصہ ایسا ہے کہ جسے ہم اگر دماغ سے نکال دیں تو چاہے کتنے ہی عجیب و غریب اور خطرناک حالات پیش آجائیں ہمیں کبھی بھی کسی صورت میں بھی ڈر نہیں لگے گا۔ ہمارے دماغ میں امیگڈالا  (Amygdala) نامی ایک حصہ پایا جاتا ہے جو انسان کی غیر سرگرمیوں یا ڈرنے کو کنٹرول کرتا ہے۔ اگر یہ حصہ ہمارے دماغ میں نہ ہو تو ہم کبھی نہیں ڈریں گے اور نہ ڈرنے کی وجہ سے ہم اپنے آپ کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ امیگڈالا صرف خوف یا ڈرنے کی صلاحیت پرقابو نہیں رکھتا بلکہ ساتھ ہی...

شہد کی مکھیاں پالنے والے لوگ کیلے کا استعمال کیوں نہیں کرسکتے؟ جانیں مزیدار معلومات

Image
شہد کی مکھی جسے سماجی کیڑا سمجھا جاتا ہے. یعنی ایسی مکھی جو اچھے برے ہر قسم کے پھولوں سے تعلق رکھتی ہے ایک سے اڑ کر دوسرے پر جا بیٹھتی ہے ایک کا رس چوستی ہے اور باری باری ہر پھول پر جاکر اس سے تعلق قائم رکھتی ہے۔ یہ بڑی کارآمد اور رعب رکھنے والی مکھی ہے۔ یہ بات تو آپ سب ہی جانتے ہیں کہ ' شہد دراصل ہنی بی یا شہد کی مکھی کا فاضل اخراج شہد کو کہاجاتا ہے۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ' شہد کی مکھیوں کو پالنے والے مالک اگر کیلے کو کھائیں یا اس کا استعمال کریں تو یہ مکھیاں ان کے ساتھ کیا کرتی ہیں؟ شہد کی مکھیوں کو کیلا بلکل بھی پسند نہیں ہے! جی ہاں! کیونکہ کیلے میں اسٹارچ اور فائبرز پائے جاتے ہیں جن کو شہد کی مکھی بلکل پسند نہین کرتی ہے اور جب اس کا مالک  ا ن کو اپنے پاس رکھتا ہے اور ان کو کھا کر مکھی کے قریب جاتے ہیں تو یہ مکھیاں ان کو کاٹ لیتی ہیں. ان کے جسم کو جگہ جگہ سے ایسے کاٹ لیتی ہیں جیسے یہ کوئی ان کے دشمن ہوں۔ کیلے کے چھلکے تک مکھی کو گوارا نہیں لہٰذا یہ ہر گز اس جگہ نہیں جاتی جہاں کیلا موجود ہوتا ہے۔