خصوصی پروازوں کے کرائے میں کمی؟
لاک ڈاون کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی خصوصی پروازوں میں اضافی کرائے کا معاملے پر پی آئی اے کے سی ای او ائرمارشل ارشد ملک نے نوٹس لے لیا اور فوری کرائے کم کرنے کا حکم دیا۔ تفصیلات کے مطابق ' وزیر ہوابازی غلام سرور خان اور سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کرائے کم کرنے کا فیصلہ اہم اجلاس کے دوران کیا۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے شعبہ سیلز کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپریشنل اخراجات کے علاوہ کوئی اضافی منافع مسافروں سے وصول نہ کیا جائے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک نے اضافی منافع وصول کرنے والے ٹریول ایجنٹس کیخلاف جرمانے کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ یاد رہے ' کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے ملک واپس نہیں آئے ہیں۔ اس حوالے سے سعودی عرب میں پھنسے 400 عمرہ زائرین کو بھی 2پروازوں کے ذریعے لایا جائے گا۔ تھائی لینڈ اور جاپان میں پھنسے 270 افراد کو خصوصی پرواز لیکر اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ دوسری جانب پاکستانی قونصل خان...