Posts

ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے 225 ملین ڈالر کی اضافی غیر ملکی امداد کا اعلان

Image
ٹرمپ انتظامیہ نے دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نبرد آزما ملکوں کی مدد کیلئے 225 ملین ڈالر اضافی امداد کا اعلان کیا ہے. اس اعلان کے بعد امریکہ کی غیر ملکی امداد کی کل رقم تقریباً نصف ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس امداد میں حفاظتی لباس شامل نہیں ہے. کیونکہ اس کی مانگ خود امریکہ میں بہت زیادہ ہے. تاہم امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ' اس امداد کا مقصد غیر ممالک کی کرونا وائرس کے خلاف جنگ کو تقویت دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ' یہ رقم تشخیص ' احتیاط اور کنٹرول اور صحت سے متعلق مقامی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے استعمال ہوگی۔ اس رقم سے ممالک اپنی اپنی لیبارٹریوں کو جانچ کیلئے اور طبی عملے کی تربیت کیلئے استعمال کر سکیں گے۔ گزشتہ ماہ امریکہ نے دنیا کے 64 ممالک کو کرونا وائرس سے بچاؤ اور علاج کیلئے 274 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا۔ ادھر خبر رساں ادارے'' اے پی'' نے روس سے خبر دی ہے کہ روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ' وہ کرونا وائرس کے خلاف نئی ویکسین کے تجربات میں مزید تیزی پیدا کر سکتے ہیں۔ روس کی سرکاری ویکٹور لیبارٹری کے سربراہ نے روس...

جھوٹی معلومات اور افواہوں کی روک تھام, میسجنگ ایپ ’واٹس ایپ‘ کا سخت اقدام

Image
میسجنگ ایپ '' واٹس ایپ '' نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق جعلی خبروں کو روکنے کے لیے پیغامات کی منتقلی کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ' اب  صارفین ایک وقت میں ایک ہی صارف کو فاروڈ میسج بھیج سکتے ہیں. جس کے بعد اب میسجنگ ایپ  '' واٹس ایپ '' نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق جعلی خبروں کو روکنے کے لیے پیغامات کی منتقلی کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ صارفین 5 کے بجائے اب صرف ایک وقت میں ایک ہی صارف کو فاروڈ میسج بھیج سکیں گے۔ واٹس اپ کمپنی کا کہنا ہے کہ ' گزشتہ چند ہفتوں کے دوران فارورڈ میسجز میں اضافہ دیکھا   گیا ہے. جس کے بعد میسجز کی منتقلی کا دائرہ کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

مساجد میں شب برا ت کے روایتی اجتماعات نہیں ہوں گے، محکمہ اوقاف پنجاب

Image
محکمہ اوقاف پنجاب نے صوبے بھر کی مساجد میں'' شب برات ''  کے روایتی اجتماعات منعقد نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے. محکمہ اوقاف و مذہبی امورکی جانب سے کورونا وائرس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے لیے جاری کردہ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ' تمام مساجد میں شب برا ت کے روایتی اجتماعات نہیں ہوں گے. محکمہ اوقاف و مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ' حکومت پنجاب ' طبی ماہرین اورعلمائے کرام کی رائے کی روشنی میں عوام اپنے گھروں میں رہ کر انفرادی عبادات کریں۔ اس موذی مرض کے تدارک کے لیے انفرادی طورپر گھروں میں دعاوں کا اہتمام بھی کیا جائے۔

چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی

Image
چین نے کروناوائرس  شکست دے  دی.چین میں 24 گھنٹوں میں اب تک مہلک وائرس سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ' چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے کہا ہے کہ ' منگل کو پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی نئی ہلاکت نہیں ہوئی۔  چینی حکومت بروقت حکمت عملی اور عوامی تعاون سے وبائی مرض کو شکست دینے میں تقریباً کامیاب ہوچکی ہے۔ چین میں گزشتہ روز سے اب تک ایک بھی شہری ہلاک نہیں ہوا ہے۔ چینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ' حالیہ دنوں جن شہریوں میں کروناوائرس کی تصدیق ہوئی اور جن مریضوں میں کروناوائرس کی علامات ظاہر ہوئیں وہ تمام شہری غیرملکی ہیں۔ تمام مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ چین میں اب تک 81,740  افراد وائرس سے متاثر جبکہ 3,331 ہلاک ہو چکے ہیں. جن میں سے بیشتر کا تعلق ووہان سے تھا۔

ترکی میں کرونا وائرس سے 725 ہلاکتیں،پاکستان کے وزیراعظم کا اظہارِتعزیت

Image
ترکی میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے مزید 76 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں. جس کے بعد ملک میں اب تک اس مہلک وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 725 اور تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 3892 ہوگئی ہے۔ ترکی کے وزیر صحت فخرالدین کوکا نے منگل کے روز انقرہ میں نیوزکانفرنس میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ ' اب تک اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والے 256 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں. اور گذشتہ 24 گھنٹے میں 20023 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ دریں اثناء پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور ان سے ترکی میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے صدر ایردوآن کو پاکستان کی جانب سے ترکی کی اس مہلک وَبا پر قابو پانے کے لیے کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق ' دونوں لیڈروں نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ ' پاکستان اور ترکی کو کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کی کوششوں میں ہاتھ بٹانا چاہیے اور اس ضمن میں باہم مربوط انداز میں کام کرنا چاہیے۔

سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی، 7 دہشتگرد ہلاک

Image
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائی کے دوران 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ 'پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان اور مہمند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی شمالی وزیرستان کے عدل خیل گاؤں میں کی گئی جہاں علاقے سے فرار ہوتے ہوئے 4 دہشتگرد مارے گئے. ہلاک دہشتگروں کے قبضے سے اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ' ادھر مہمند میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبصے سے بھارتی ادویات ' لٹریچر اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔

کراچی: تاجروں کا 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان

Image
کراچی: کراچی کے تاجروں نے 15 اپریل سے دکانیں کھولنے کا اعلان کردیا۔ آل سٹی تاجر اتحاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ' 15 اپریل کو دکانیں کھول دیں گے۔ حکومت 15 اپریل کے بعد لاک ڈاؤن کا دورانیہ مزید نہ بڑھائے. اگر حکومت نے ہمیں روکا تو ہم وزیراعلی ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے. تاجر اور مزدور طبقہ کاروبار کی مزید بندش کا متحمل نہیں ہوسکتا. حفاظتی اقدامات اختیار کرتے ہوئے تجارتی مراکز اور بازار کھولنے کی اجازت دی جائے۔ تاجروں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی اقدامات شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں سینیٹائزر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔