Posts

رسول اللہﷺ نے1400 سال پہلے ہی جان لیوا وباء سے نمٹنے کا حل بتا دیا تھا

Image
رسول اللہﷺنے 14سو سال قبل ہی جان لیوا وباء سے نمٹنے کا حل بتا دیا تھا. رسول پاکﷺ کے طریقہ پر عمل کرکے دنیا کو وائرس کے مہلک اثرات سے بچایا جا سکتا ہے. حکومت کو چاہیے اسی طریقے کو لے کر لوگوں میں آگاہی مہم بھی چلائی جائے. تفصیلات کے مطابق دنیا میں مسلمان خوشرسول اللہ ﷺ نےفرمایا کہ جب کسی علاقے میں طاعون پھیلنے کی خبر سنو تو وہاں سے مت بھاگو. قسمت ہیں' کہ ان کا تعلق ایک مذہب اسلام ہے' مقصد یہاں کسی دوسرے مذہب کو کم تر سمجھنا نہیں' بلکہ دوسرے مذاہب کا احترام اپنی جگہ لیکن اسلام دنیا پر بسنے والے تمام لوگوں کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ جس میں زندگی گزارنے کے اصولوں سے لے کر جان لیوا بیماریوں' قدرتی آفات سے نمٹنے کا حل بھی بتا دیا گیا ہے' قرآن پاک اللہ پاک کی کتاب جو مسلمانوں کیلئے ایک نعمت ہے،جس سے مسلمان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مستفید ہو رہی ہے۔ اگر کورونا وائرس جس نے پوری دنیا میں خوف طاری کیا ہوا ہے. معیشت تباہ ہورہی ہے. اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کا شکار ہیں. اس سنگین موجودہ صورتحال کو دیکھا جائے تو بھی اسلام ان موذی وباء سے نمٹنے میں ہماری رہنمائی فرما رہا ہے۔ رسول ...

لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا

Image
لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا. متاثرہ شخص چند روز قبل بیرون ملک سے واپس آیا تھا. تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ بڑھنے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا وائرس کا ایک مریض منظر عام پر آیا ہے. رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آیا ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرہ مریض کچھ دن پہلے بیرون ملک سے واپس آیا تھا. مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص ایئرپورٹ پر ہی ہوئی تھی. جس کے بعد اس کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ اب رپورٹس آنے کے بعد اس میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے. وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ شخص کو اس کے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے. واضح رہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے متعدد مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آنا باقی ہیں جبکہ اب تک 2 مشتبہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹس آ چکی ہیں جن میں کورونا وائرس کی موجودگی کی نفی کی گئی ہے۔

بھارت نے 8 پاکستانی واپس بھیج دیئے

Image
بھارت کی جانب سے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 8 پاکستانیوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اہم کردار ادا کیا ہے' ان افراد کو پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی  کے ایک عہدیدار کی موجودگی میں واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق  ہائی کمیشن ان پاکستانی شہریوں کی رہائی اور وطن واپسی کے لئے بھارتی حکومت سے قریبی رابطے میں رہا. بھارت سے رہائی کے بعد پاکستانی قیدی خو ش دکھائی دے رہے تھے جبکہ قانونی کارروائی کے بعد ان قیدیوں کو ان کے خاندانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔ بھارت کی مختلف جیلوں سے سزائیں مکمل کر کے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں میں  عبدالرشید' منظور احمد' سیدجاوید شاہ' عقیل احمد' عرفان اللہ' مہر دین' محمد بخش اور ظہور احمد شامل ہیں۔

سعودیہ سے پاکستانیوں کی واپسی، حکومت نے اضافی وقت مانگ لیا

Image
پاکستان کی جانب سے سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے وقت مانگ لیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانی شہریوں کو نکالنے کے لیے 25 مارچ تک کا وقت مانگ لیا گیا ہے. پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کی ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں اب بھی مزید 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں. پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہفتے کو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نام ایک خط میں یہ درخواست کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب کیلئے پی آئی اے 9 اضافی پروازیں چلارہی ہے. جبکہ سعودی ایرلائنز اور سعودی گلف بھی اضافی پروازیں چلانے کا منصوبہ رکھتی ہیں. پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اور وہاں سے پاکستان آنے والے مسافروں کی تعداد کہیں زیادہ ہے اس لیے لاک ڈاؤن سے قبل ان مسافروں کو ان کی منزل پر پہنچانے کے 25 مارچ تک کا وقت دیا جائے. سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تخمینے کے مطابق صرف سعودی عرب میں وطن واپس آنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد ہے. سعودی حکام نے ابھی تک پاک...

روسی آئین میں ترمیم، پوٹن 2036 تک صدر رہ سکیں گے

Image
روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے باضابطہ طور پر آئین کی ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں. جس کے تحت انہیں سن 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔ اس منظوری سے ایک روز قبل روس کی علاقائی پارلیمنٹس نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔ جنوری میں پوٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس کی سیاست کو تبدیل اور آئین میں ردوبدل کرنا چاہتے ہیں. کریملن نے اس کی وضاحت اس طرح کی تھی کہ اس کا مقصد پارلیمنٹ اور قصر صدارت کے درمیان اختیارات کی ازسرنو تقسیم کرنا ہے۔ پوٹن جو پچھلے دو عشروں سے روس کے حکمران چلے آ رہے ہیں اور انہوں نے کبھی صدر اور کبھی وزیراعظم کے طور پر اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں، اس ہفتے کے شروع میں وہ ایک نئی ترمیم لے کر پارلیمنٹ میں گئے جس سے انہیں 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔ اس سے قبل آئین کے تحت ولادی میر پوٹن کو تیسری بار الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تھی. لیکن اس ترمیم کے بعد وہ نہ صرف 2024 کا الیکشن لڑ سکیں گے بلکہ اس کے بعد 2030 کے انتخاب میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ اور الیکشن جیتنے کی صورت میں مزید چھ سال یعنی 2036 تک ملک کے صدر رہ سکیں گ...

پاکستان میں کورونا کے 25 سے 30 مشتبہ کیسز ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

Image
وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے 25 سے 30 مشتبہ کیسز ہیں جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے29 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ظفر مرزا کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کروںا کے مریضوں کے لیے الگ کمرے مختص کردئے گئے ہیں جبکہ مشترکہ قومی ایکشن پلان پر عملدر آمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ کیسز کے مریضوں کے نمونے ٹیسٹ کے لئے بھیجے جا چکے ہیں. اگر رپورٹس میں وائرس کا انکشاف ہوا تو انہیں زیر نگرانی رکھا جائیگا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ وائرس سے متعلق آگاہی مہم شروع کی جائے گی  مہم سے متعلق آئی ایس پی آر اور وزارت اطلاعات حکمت عملی مرتب کرچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے کچھ فیصلوں پر فوری عمل درآمد ہوگیا ہے جس کے تحت مغربی سرحد بند کرچکے ہیں اور ہوائی اڈوں سے متعلق مزید اقدامات کررہے ہیں۔ پاکستان نے کورونا کے خلاف سب سے بہترین جنگ لڑی  ڈبلیو ایچ اوان کا کہنا تھا کہ بارڈرز کھولنے سے پہلے مربوط حکمت عملی بنائی جائے گی جبکہ بارڈرز کھلنے کے بعد آنے والے لوگو...

پاکستان نے کورونا کے خلاف سب سے بہترین جنگ لڑی، ڈبلیو ایچ او

Image
ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا وائرس کی پیشِ نظر پاکستان کی خفاظتی کارکردی دنیا بھر میں بہترین قرار دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نمائندہ ڈاکٹر پلیتھا مہیپالا نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں وہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بہترین اور مفید ہیں، پاکستان نے کورونا وائرس کے خلاف دنیا میں بہترین جنگ لڑی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دیگر کامیاب اور ترقی یافتہ مملک کے برعکس پاکستان نے وقت پر اور بہتر انداز میں جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اپنے ملک کو کورونا وائرس سے غیر معمولی حد تک بچایا ہے' یہی وجہ ہے کہ اٹلی اور ساؤتھ کوریا جیسے ملک کی نسبت پاکستان اس وباء کا شکار نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد میں 1  سندھ میں دو  کورونا کے مریضوں کی تعداد 31 ہوگئیڈبلیو ایچ او پاکستان کے ڈاکٹر پلیتھا کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس عالمی سطح پر پبلک ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیا جا چکا ہے۔ پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک میں کم از کم ایک کورونا وائرس کا مریض ضرور سامنے آ چکا ہے۔ یہ بات بہت اہم...