Posts

حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی

Image
وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرکموڈورعثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایوی ایشن ڈویژن نے حادثے کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے . جس کے مطابق ' تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے. ونگ کمانڈر ملک عمران ' گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل ہیں۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے دی جائے گی ۔

وزیر اعظم نے چینی کمیشن کی رپورٹ پبلک کر کے بہت بڑا ”جوا“کھیلا ہے: عمران یعقوب

Image
'سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے چینی کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پبلک کر کے ناصرف شوگر مافیا کی چیخیں نکلوادیں ہیں. بلکہ بہت بڑا '' جوا '' کھیلا ہے۔ جی این این کے پروگرام ”ویو پوائنٹ “ میں گفتگو کے دوران سینئر صحافی عمران یعقوب نے کہا کہ ' وزیر اعظم نے جوا اس طرح سے کھیلا کہ اس سکینڈل میں حکومت اور اپوزیشن کہ بہت سے نمائندے ملوث ہیں . یہی نہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس میں شامل کیونکہ اگر حکومت کہے کہ' چینی پر سبسڈی لینا جرم ہے تو سبسڈی دینے والا بھی مجرم ہی ہوگا۔

طیارہ حادثہ: چھ میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں

Image
چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ ' طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی  ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ' چیئرمین پی آئی اے نے کہا ہے کہ ' طیارہ حادثے سے متاثرہ 70 افراد کے اہل خانہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ 'جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ اسپتال لائی جانے والی نعشوں کے ڈی این اے سیمپلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا تھا کہ ' اسپتال میں طیارہ حادثے کے کسی بھی زخمی کو نہیں لایا گیا ہے۔

طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل

Image
ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' کراچی پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ' طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ڈی این اے کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں ںے ہم نیوز کو بتایا کہ ' کراچی پولیس نے تین فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔ پولیس نے جو ٹیم تشکیل دی ہے اس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی جنید احمد کریں گے۔ ہم نیوز کے مطابق ' جناح اسپتال میں طیارہ حادثہ کے حوالے سے قائم کی جانے والی پولیس ڈیسک کے انچارج ڈی ایس پی آفتاب عالم ہوں گے جب کہ سول اسپتال میں قائم ڈیسک کے نگران ڈی ایس پی رستم ہوں گے۔ چیئرمین پی آئی اے کے مطابق طیارہ حادثے میں جاں بحق چھ افراد کی میتوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 'جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ڈی این اے سیمپلنگ کی جارہی ہے۔

کروڑوں ڈالر مالیت کی کتابیں، مسودے اور دستاویزات

Image
پاکستان کے بڑے شہروں میں پرانی کتابیں فٹ پاتھ پر فروخت کی جاتی ہیں یا چھٹی والے دن ٹھیلے سج جاتے ہیں۔ چند ایک دکانیں ایسی ہوں گی جہاں صرف پرانی کتابیں دستیاب ہوں۔ لیکن ' مغربی ممالک میں یہ بہت بڑا کاروبار ہے اور پرانی کتابوں کی دکانوں کے ویسے ہی سلسلے ہوتے ہیں جیسے ریسٹورنٹس یا ملبوسات کے اسٹورز کی چین ہوتی ہے۔ اردو میں قدیم مخطوطے یا مشہور لوگوں کی دستخط کی ہوئی کتابیں معمولی قیمت پر مل جاتی ہیں۔ لیکن ' امریکہ یا یورپ میں ایسی کتابیں باقاعدہ نیلام کی جاتی ہیں اور بعض اوقات ان کی قیمت ہیرے جواہرات سے زیادہ ہوتی ہے۔ اب تک 13 کتابیں ' مخطوطے یا دوسری دستاویزات ایسی ہیں جو ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ میں نیلام ہوئی ہیں۔ یہ سب کئی سو سال پرانی ہیں اور خریدنے والوں نے انھیں سرمایہ کاری کی غرض سے نہیں بلکہ اپنے کتب خانے میں محفوظ کرنے کے لیے حاصل کیا۔ تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگی فروخت ہونے والی کتاب بک آف مورمون کا مسودہ ہے جسے 1830 میں مورمون فرقے اور لیٹر ڈے سینٹ تحریک کے بانی جوزف اسمتھ نے تحریر کیا تھا۔ ستمبر 2017 میں چرچ آف جیزز کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس نے اسے...

کسی مافیا کو نہیں چھوڑوں گا ،وزیراعظم

Image
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے شوگر کمیشن کے سربراہ واجد ضیاء کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ' آپ نے تحقیقات کے دوران بہترین کام کیا۔ وزیراعظم اور کابینہ اراکین نے کہا کہ پوری تحقیقاتی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ' حکومت میں آکر پتہ چلا کہ ملک مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے. جس طرف دیکھو مافیا سرگرم ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ' مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ ان مافیاز کے خلاف لمبی جدوجہد کی ہے. اس سے کسی صورت موقف سے یچھے نہیں ہٹوں گا۔ عمران خان نے کہا کہ ' کوئی چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو. اسے جرم کی معافی نہیں ملے گی۔ ملک کو بری طریقے سے لوٹا گیا ہے مگر اب قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ' مجھے خوشی ہے کہ پوری کابینہ کرپشن کے خلاف جنگ میں میرے ساتھ ہے۔ میں وہی کام کر رہا ہوں جو عوام کیلئے بہتر ہے۔

ویڈیو: چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

Image
چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ منظ عام پر آگئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ' کس طرح شوگر مافیا نے کاشتکاروں کو دھوکا دیا. سبسڈی سے فائدہ اٹھایا اور ایسے حالات پیدا کئےجن سے چینی کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران رپورٹ کے مندرجات سے پردہ اٹھایا۔