حکومت نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کیلئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی
وفاقی حکومت نے کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے طیارے کے حادثے کی تحقیقات کیلئے ایئرکموڈورعثمان غنی کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم تشکیل دے دی۔ ایوی ایشن ڈویژن نے حادثے کی تحقیقات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے . جس کے مطابق ' تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور محمد عثمان غنی کریں گے. ونگ کمانڈر ملک عمران ' گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل ہیں۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کرکے دی جائے گی ۔