Posts

پاکستان میں اپریل کےدوران ایک بھی کار فروخت نہ ہوسکی

Image
کرونا وائرس کے لاک ڈاؤن نے چمچماتی گاڑیوں کو بھی شو روم تک ہی لاک کردیا۔ اپریل 2020 میں مقامی کارسازکمپنیوں کی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں ہوسکی۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ سال اپریل میں 19363 گاریوں فروخت ہوئی تھیں ۔ 'پاکستان آٹو موبائل مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پلانٹ کی بندش کے ساتھ گاڑیوں کے ڈیلرز شپ بھی بند ہیں۔ مینیوفیکچرز نے مطالبہ کیا ہے کہ ' یہ سیکٹر پہلے ہی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرتا ہے۔ سابق چئیرمین پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیوف پارٹس اینڈ مینو فیکچرز مشہود خان کا کہنا ہے کہ ' آٹو سیکٹر رواں مالی سال کے آغاز سے ہی بلند شرح سود اور مزید ٹیکس لگنے کی وجہ سے مشکلات کا شکارتھا. جس کی وجہ سے رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں پہلے ہی 52 فیصد کمی ریکاڑد کی جاچکی ہے۔ اس کے بعد لاک ڈاؤن ہوگیا جس کے باعث اپریل میں ایک بھی کار فروخت نہ ہوسکی۔

گلیشیئرز پگھلنے کی رفتار میں تیزی، سائنسدانوں نے خوفناک پیشنگوئی کردی

Image
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ' برف کی تہہ میں اب ہر سال نصف میٹر سے لے کر پورے ایک میٹر تک کی کمی واقع ہو رہی ہے۔ یہ رفتار بیسویں صدی میں گلیشیئرز پگھلنے کی اوسط رفتار سے تین گنا زیادہ ہے۔ اس جائزے میں کہا گیا ہے کہ ' دنیا کے مختلف علاقوں میں موجود گلیشیئرز کا توازن بگڑ چکا ہے۔ یہ گلیشیئرز اس حد تک غیر مستحکم اور غیر متوازن ہو چکے ہیں کہ اگر موسمیاتی تبدیلیوں کا عمل آگے بڑھنے سے رک بھی جائے تو ان گلیشیئرز کی برف بدستور پگھلتی رہے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ' یورپ کے بیچوں بیچ واقع ایلپس پہاڑی سلسلہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ سیمپ کے مطابق '' آلیچ '' گلیشیئر کئی کلومیٹر پیچھے چلا گیا ہے۔ '' مورٹیراچ '' گلیشیئر کے حجم میں بھی بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔ ادھر الاسکا میں گلکانا اور لیمن کریک نامی گلیشیئرز کا حجم بھی بہت زیادہ کم ہوا ہے. برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ' تمام انسان فلم میٹرکس کی طرح کام کر رہے ہیں جس میں انسان کا اصل جسم ایک مشین کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ے بالکل اسی طرح ہمارے جسم بھی کہیں اور سے کنٹرول ہو رہے ...

کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت پانچ مارکیٹیں سیل

Image
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ اور گل پلازہ سمیت پانچ مارکیٹیں سیل کردی گئیں۔ خلاف ضابطہ کھلنے والے دو مالز بھی بند کرادیئے گئے۔ کمشنر کراچی کی دو دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شہر کی معروف زینب مارکیٹ میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کو سیل کردیا۔ شہری انتظامیا نے وکٹوریہ اور انٹرنیشنل مارکیٹ سمیت مزید تین مارکیٹیں بھی سیل کردی ۔ کارروائی پر دکانداروں کی انتظامیہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ' دکانداروں نے ماسک اور گلوز نہیں پہننے تھے اور سینیٹائزر کا استعمال بھی نہیں کیا جارہا تھا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ کو بھی سیل کردیا گیا ۔ دوسری جانب یونیورسٹی روڈ پر خلاف ضابطہ کھلنے والے دو مالز کو بھی سیل کردیا گیا۔

ملک میں مالز اور فلائٹس کھولنے پر بات چیت ہو رہی ہے، اسد عمر

Image
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرنے کہا ہے کہ ' ملک بھر میں فیصلے اتفاق رائے سے ہو رہے ہیں. بڑی مارکیٹیں کھولنے کا فیصلہ بالکل آخر میں کیا گیا تھا اور مالز اور فلائٹس کھولنے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے. ایک دو روز میں فیصلہ ہو جائے گا۔ اگر کیسز تیزی سے بڑھنے شروع ہوگئے تو مجبوری میں ہم فیصلے پر نظر ثانی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق '  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ ' وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ' مئی کے مہینے میں کورونا کیسز بڑھتے نظر آئیں گے کیسز میں اضافہ ضرور ہو رہا ہے لیکن اتنا نہیں کہ ہمارے ہسپتال کے نظام مفلوج ہو جائیں۔  اسد عمر کا کہنا تھا کہ ' ہر دس روز بعد کورونا سے ممکنہ صورت حال کا جائزہ لیا جا تا ہے. مئی کی صورت حال کا جو پچھلے مہینے اندازے لگائے گئے اس کے حساب سے حالات توقع کے مطابق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' لوگوں کو روزگار اور کاروبار میں آسانیاں دی گئیں. پچھلے دو روز میں جس طرح عوام گھروں سے باہر نکلے ہیں ایسا ہی معاملہ رہا تو حالات خراب بھی ہوسکتے ہیں، اگر حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں گی تو حالات قابو سے باہر نہیں ہوں گے...

لاک ڈاون کے فوری خاتمے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے، ماہرین کا انتباہ

Image
اقتصادی اعتبار سے ' کرونا وائرس کی وبا نے بڑے بڑے ترقی یافتہ ملکوں کی چولیں ہلاکر رکھ دی ہیں. یہاں امریکہ میں کانگریس کے ارکان امریکی معاشی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے نفع و نقصان کے پہلووں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سینیٹ کی ایک سماعت کے دوران انھوں نے ملک کے اعلٰی طبی ماہرین سے یہ سوال کیا آیا ملک کے پاس اتنے وسائل ہیں کہ لاک ڈاون کو اٹھانے کے بعد وہ کرونا وائرس کا مقابلہ کرسکیں؟ لاک ڈاون کو دو مہینے سے زیادہ ہوچکے ہیں. کانگریس کے ارکان صحت عامہ اور اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے ایک اور وسیع امدادی پیکج پر غور کر رہے ہیں اور اس بات کی کوشش میں ہیں کہ ملک میں کاروبار زندگی ایک مرتبہ پھر معمول پر آجائے۔ امریکی ریاستیں گھروں پر رہنے کی بندش میں نرمی کر رہی ہیں. ماہرین نے قانون سازوں کو انتباہ کیا ہے کہ ' اموات میں کمی کا انتظار کئے بغیر اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ انفیکشن کی بیماریوں اور الرجی کے قومی انسٹیٹویٹ کے ڈاکٹر انتھونی فوؤچی کہتے ہیں کہ ' اگر قبل از وقت بندش اٹھالی گئی تو انھیں اس بات کی تشویش ہے کہ وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے اور...

بازاروں میں ایس او پیز کی خلاف ورزیاں: وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیا

Image
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مارکیٹوں اور بازاروں میں ایس او پیزکی ہونے والی خلاف ورزیوں کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ ہم نیوز کے مطابق ' وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ ' کاروبار ایس او پیز کے ساتھ کھولنے سے مشروط کیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس کو ہدایت کی کہ وہ ایس او پیز پر سختی عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے اس ضمن میں واضح ہدایات بھی دیں کہ ' احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوام الناس سے بھی کہا ہے کہ ' کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں۔ پنجاب وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے بھی گزشتہ روز لاہور چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ' تاجروں نے پیسوں کی خاطر شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ' انارکلی ' ٹاوَن شپ اور اچھرہ بازار کودیکھ کر خوف آ رہا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ '  تاجروں کےکہنے پر مارکیٹیں کھلوا دیں لیکن حالات خطرناک ہیں۔ ان کا ...

خبردار! ہوشیار! زوم ایپ استعمال کرنے والوں‌ کے لیے خوفناک خبر

Image
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ' سائبر کرملنز نے زوم کے سیکیورٹی نقائص کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لاکھوں صارفین کے اکاؤنٹس تک نہ صرف رسائی حاصل کی بلکہ اُن کی ذاتی معلومات کو اب ڈارک ویب پر فروخت کیا جارہا ہے۔ کرونا وائرس کے بعد دنیا بھر میں زوم ایپ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہوا. ماہرین کے مطابق ' ایک کروڑ کے قریب صارفین گھر سے کام کرنے کے دوران اسی ایپ کے ذریعے ویڈیو کانفرنسنگ کرتے ہیں اور یومیہ 20 کروڑ صارفین اسے استعمال کرتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ' زوم ایپ چین سے تعلق رکھنے والے ایرک یوآن کی زیر ملکیت کمپنی ہے جس کے حصص کی مالیت 4 ارب 60 کروڑ یورو کے قریب بنتی ہے۔ ہیکرز نے زوم کی ویڈیو کانفرنس کالز کا ڈیٹا بھی ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش کیا اور خریدار کو پیش کش کی ہے کہ وہ صارفین کے آئی اور پاس ورڈ بھی خرید سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ' ہیکرز نے جن اکاؤنٹس کو فروخت کے لیے پیش کیا اُن میں بینکس، فنانس کمپنیاں اور یونیورسٹیز کے آئی ڈیز شامل ہیں۔ سائبر سیکیورٹی پر نظر رکھنے والی کمپنی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ' ہیکرز نے اکاؤنٹ نہایت ہی ک...