Posts

ڈبلیو ایچ او: پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے

Image
ہوشیار۔ خبردار، عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ' پاکستان میں مقامی منتقلی کے ذریعے کورونا وائرس کا پھیلاؤ 55 فیصد تک ہوگیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی تشخیص کی اکثریت ان افراد میں ہے جن میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا ۔ سب سے زیادہ ٹیسٹ پنجاب جبکہ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ' اب تک سامنے آنے والے تقریبا 6 ہزار کیسز  میں  سے 3ہزار 286 یعنی  55فیصد  وہ   ہیں جنہیں مقامی طور پر وائرس لگا۔ پاکستان میں کئے گئے.  کُل تقریبا70 ہزار   ٹیسٹوں میں سے 41 ہزار پنجاب میں کئے گئے، سندھ کا دوسرا  نمبر ہے جہاں 13 ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔ سب سے کم ٹیسٹ خیبرپختونخوا میں کئے گئے جہاں  صرف 107 ٹیسٹ فی دس لاکھ بنتی ہے۔ خیال رہے کہ ' ملک میں کورونا وائرس کے آج مزید 292 فراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 150 ، پنجاب میں 71 ، بلوچستان میں 32 خیبرپختونخوا میں 27 جبکہ اسلام آباد میں 9  اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی...

کوررونا وائرس پر ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی نئی تحقیق

Image
'ایک طرف ایک نئی تحقیق میں خبردار کردیا گیا ہے کہ امریکہ کو لاک ڈاون کو دو ہزار بائیس تک جاری رکھنا پڑے سکتا ہے اور اگر اایسا نہیں کیا گیاتو وائرس کے حملوں میں مزید شدت آسکتی ہے۔ دوسری طرف تو امریکہ کورونا کے مہلک وارجاری ہیں اور کورونا سے متاثرہ مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے لیکن ایک طرف امریکی صدر نے ایک بار پھر لاک ڈاون کو نرم کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس اب تک چھبیس ہزار سے زائد ندگیوں کے چراغ گل کرچکا ہے. جبکہ مریضوں کی تعداد چھ لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ اس کے باوجود امریکی صدر نےلاک ڈاون میں یکم مئی سے نرمی کا اشارہ دے دیا. ایسے وقت میں ہونے والی نئی تحقیق میں خبردار کردیا گیا ہے کہ ' امریکہ کو سماجی فاصلوں کے اصولوں کو دو ہزار بائیس تک برقرار رکھنا پڑے گا اور اس میں غیر ضروری نرمی حالات کو مزید سنگین کرسکتی ہے۔ عوام احتیاط کا دامن ہاتھ سےنہ چھوڑ یں. ڈاکٹر ظفر مرزاہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ریسچرز کا کہنا ہے کہ ' اگر لاک ڈاون میں زیادہ نرمی کی گئی تووائرس کے پھیلاو پرقابو پانا مشکل ہو جاٗے گا۔  تحقیق میں کہاگیاہے کہ ' امری...

کرونا وائرس: کیا لاک ڈاون میں گھریلو تشدد بڑھ گیا؟

Image
برا ہو اس کرونا وائرس کا ' اس نے سکول کالج ' دفاتر ' کاروبار سب بند کر دئیے ہیں۔ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے اور ایک دوسرے سے جدا رہنے کا موقعہ نہ رہا۔ وہ جو کام کی وجہ سے کچھ گھنٹے الگ الگ گزارتے تھے. گھر میں ہر دم ساتھ رہنے پر مجبور ہوئے۔ ''مجبور'' کا لفظ شائد آپ کو عجیب لگے مگر بعض گھروں پر یہ صادق آتا ہے۔ یقین نہ آئے تو ڈومیسٹک وائلینس کے الفاظ گوگل پر ڈال کر دیکھ لیجئے روح فرسا داستانیں کھل جائیں گی۔ بیٹی رخصت کرتے وقت والدین اکثر یہی کہتے ہیں شوہر کے گھر سے مرکر ہی نکلنا۔ شاید زمانے کی جدت میں یہ الفاظ دقیانوسی لگیں. مگر دل میں خواہش ہر ماں باپ کی یہی ہوتی ہے کہ بیٹی سدا اپنے گھر میں بسی رہے۔ اور اسی کوشش میں بیٹی اپنا گھر بچاتے بچاتے زندگی گزار دیتی ہے، حالانکہ گھر اس کا شاید ہوتا ہی نہیں ہے۔ پہلے ماں باپ کا اور پھر شوہر کا۔ کووڈ 19 کی وبا سے پہلے کے اعداد و شمار کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک عورت جنسی یا جسمانی تشدد کا شکار ہوتی تھی۔ یہ تعداد پاکستان میں اور بھی فکرمندی کا باعث ہے۔ فرزانہ باری کے مطابق، پاکستان میں ہر تیسری عورت گھریلو...

وزیراعظم نے لاک ڈاون میں 2 ہفتے کی توسیع کردی

Image
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون میں دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' ملک بھر کے تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے جب کہ عوامی مقامات پر بھی لاک ڈاون برقرار رہے گا. تاہم معیشت میں گراوٹ اور بیروگاری کے خدشے کے پیش نظر کنسٹرکشن سمیت چند صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاون میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے. جس کے تحت اسکول کالجز اور عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔وزیراعظم مزید کہا کہ ' مجھے لاک ڈاون سے دیہاڑی دار اور روز کمانے والوں کی پریشانیوں کا اندازہ ہے. لوگ بڑی تعداد میں بیروزگار ہو رہے ہیں اس لیے کنسٹرکشن سمیت کچھ صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ' تعمیرات کا شعبہ سب سے زیادہ روزگار فراہم کرتا ہے اسی لیے اسے کھولنے کو فیصلہ کیا جب کہ صوبے ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ صنعتوں کو کھول دیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ' رمضان المبارک میں اجتماعی عبادات کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ مختلف فقوں سے تعلق رکھنے والے جید علما...

ملکی تاریخ میں پہلی بارسونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی

Image
کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ روپے سے تجاوز کرگئی ہے. آل کراچی صراف اینڈ جیولر ز ایسوسی ایشن کے مطابق ' منگل کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت31 ڈالر کے غیر معمولی اضافے سے 1721 ڈالر ہوگئی. جس کے حساب سے ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 400روپے اور10گرام سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے86076روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ 10روپے کے اضافے کے بعد چاندی کی فی تولہ قیمت 970 روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ ' لاک ڈاون کے باعث صرافہ مارکیٹیں بند ہیں۔

احساس پروگرام میں رشوت لینے پر مولوی ہدایت اللہ گرفتار

Image
بلوچستان کے ضلع دکی میں احساس پروگرام کے تحت پیسوں کی تقسیم کے دوران مستحق افراد سے رشوت لینے پر ایجنٹ مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ فی بندہ 200 روپے رشوت کے طور پر وصول کیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی کے مطابق ' عوامی شکایات پر گورنمنٹ ہائی اسکول دکی میں قائم احساس پروگرام کے سینٹر میں چھاپہ مارکر منتظم مولوی ہدایت اللہ کو گرفتار کیا گیا۔ مولوی ہدایت اللہ نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ ' اس نے 85 لوگوں سے 200 روپے فی کس رشوت لیے تھے۔ ڈی سی دکی کے مطابق ' منتظم کی جانب سے تحریری طور پر معافی مانگنے اور رشوت کی رقم متعلقہ افراد کو واپس کرنے کے بعد اسے رہا کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ' منتظم مولوی ہدایت اللہ کی رشوت لینے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی تھی۔

وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، اسد عمر

Image
وفاقی وزیر اسد عمر وفاق اور صوبوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے۔ 'تفصیلات کے مطابق ' وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں کہ پاکستان  کی تاریخ میں حکومت اور  صوبوں کے درمیان   ایسی کوارڈینیشن کی مثال نہیں ملتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاق اور صوبوں میں تعاون جاری ہے اور این سی سی نے جو فیصلے کیئے ان میں تمام اکائیوں کا حصہ ہےجو سیاسی رہنما پاکستان کے حالات سے ناواقف ہیں وہ نہیں  جانتے۔ہم کیسے کام کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ' کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کیا گیا. 26 کورونا کيسز پر ہم نے لاک ڈاؤن کا سوچا اور ہمیں خوشی ہے کورونا ہمارے اندازوں سے کم پھیلا۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ' لاک ڈاؤن میں مزید2ہفتےتوسیع کررہےہیں، ملک بھرمیں لاک ڈاؤن جزوی ہوگا۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ' تمام صوبوں نےفیصلہ کرلیا ہےکون سی صنعتیں کھولنی ہیں اس لئے لاک ڈاؤن کےدوران جن کاروبارکوکھول سکتےہیں انہیں کھولیں گے کیونکہ لاک ڈاؤن کےدوران لوگوں کی مدد بھی کر...