لاپتا سعودی شہزادی کی اپنی رہائی کی اپیل
ایک سعودی شہزادی نے ' جو تقریباً ایک سال سے لاپتا تھیں. شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپیل کی ہے کہ ' انہیں جیل سے رہا کیا جائے۔ شہزادی کا کہنا ہے کہ انہیں کوئی قصور بتائے بغیر قید میں رکھا جا رہا ہے۔ ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے اور انہیں مرنے کا بھی خدشہ لاحق ہے۔ سعودی شہزادی کا نام بسمہ ہے۔ آخری بار وہ پچھلے سال مارچ میں اس وقت خبروں میں آئیں تھیں جب وہ اپنی ایک بیٹی کے ساتھ سوئزرلینڈ علاج کے لیے ایک طیارے میں سوار ہوئیں تھیں۔ لیکن طیارے کو جدہ میں اتار کر شہزادی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا تھا. جس کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ ان کے وکیل لیونارڈ بینٹ نے بتایا تھا کہ ' انہوں نے سوئزرلینڈ میں اپنے فوری علاج کے لیے اجازت نامہ حاصل کیا تھا۔ لیکن اس کے باوجود ان کے جہاز کو اتار لیا گیا۔ ان کے ساتھ کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ بہت برا بھی۔ 55سالہ شہزادی بسمہ سابق سعودی حکمران شاہ سعود بن عبدالعزیز السعود کی سب سے چھوٹی اولاد ہیں . جو سعودی عرب کے دوسرے بادشاہ تھے۔ وہ سعودی حکومت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن ' جنہیں ابن سعود بھی...