Posts

کورونا وائرس کے بارے میں مرنے والوں کی لاشیں کیا بتاتی ہیں؟

Image
کورونا وائرس خاص طور سے کن لوگوں کے لیے خطرہ ہے؟ کون کون سی بیماریوں میں پہلے سے مبتلا مريضوں کو زیادہ خطرات لاحق ہیں؟ کیا کووڈ انیس کا شکار ہو کر مرنے والوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ضروری ہے؟ ان سولات کی روشنی ميں رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کے پوسٹ مارٹمز پر مشتمل انکشافات خوفناک ہیں۔ برلن میں قائم رابرٹ کوخ انسٹی ٹیوٹ (آر کے آئی) کی ویب سائٹ پر اپریل کے آغاز میں مردہ COVID-19 مریضوں کے داخلی جسمانی معائنے یعنی پوسٹ مارٹمز  اور ایئروسول پیدا کرنے والے اقدامات سے گریز کرنے کے نظریے کی وکالت کی گئی تھی. تاہم متعدی بیماریوں کے ليے ذمہ دار وفاقی ایجنسی نے بعد میں اپنا خیال بدل لیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے نائب صدر ' لارس شاڈے  نے زور دے کر کہا کہ ' پوسٹ مارٹم' درست عمل ہے. خاص طور پر اگر یہ بیماری نئی ہے تو اس کا شکار ہوکر مرنے والوں کا زیادہ سے زیادہ پوسٹ مارٹم کرنا چاہيے لیکن مناسب احتیاطی تدابیر کے ساتھ ۔ جرمن پیتھالوجسٹس کی فیڈرل ایسوسی ایشن کے صدر' کارل فریڈرک بیورگ کا کہنا ہے. ' پوسٹ مارٹم نہ کرنا ایک غير دانستہ غلطی ہے' ۔ ان کا کہنا ہے کہ COVID-19  س...

فردوس عاشق اعوان کو چار شخصیات نے مل کر برطرف کرایا: عمران یعقوب خان

Image
سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ ' پی ٹی آئی کے شہباز گل ' شہزاد اکبر' اسد عمر اور پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے مل کر فردوس عاشق اعوان کو برطرف کرایا ۔ جی این این کے پروگرام '' واقفان حال'' میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کو ہٹانے کے لئے کرپشن ایک چھوٹی وجہ تھی . لیکن وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ' چھوٹی کرپشن ہی بڑی کرپشن کو جنم دیتی ہے تو یہ بھی ایک وجہ تھی کہ انہیں عہدے سے ہٹایا گیا۔

کرونا وائرس: امریکہ میں بندش سے جان کب چھوٹے گی؟

Image
ایسے میں جب کرونا وائرس کا آسیب دنیا بھر میں لوگوں کا پیچھا کر رہا ہے. امریکہ میں بھی اس حوالے سے لاک ڈاؤن کا مسئلہ موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ دوسری جانب اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر اقتصادی بحران اور بیروزگاری بھی جاری ہے۔ معمول کی اقتصادی سرگرمی کی بحالی آج تک کوسوں دور نظر آرہی ہے اور بے یقینی کی فضا میں لوگوں کی اگتاہٹ میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ اور آبادی کا وہ حصہ جو روزانہ کی بنیاد پر اپنے گھروں کا خرچہ چلا رہا تھا. نہایت ذہنی اذیت میں مبتلا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے لئے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار پیٹسی ویڈا کوسورا نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ' لاک ڈاون میں نرمی اور معیشت کو دوبارہ کھولنے کا معاملہ صدر نے ریاستوں پر چھوڑ دیا ہے۔ تاہم ' سماجی فاصلے کے لئے جو رہنما اصول جاری کئے گئے تھے. جمعرات کو ان کی معیاد ختم ہوگئی اور صدر ٹرمپ نے ان کی توسیع کا اعلان نہیں کیا. بلکہ اس خوش امیدی کا اظہار کیا کہ ' ریاستیں ازخود پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر سکتی ہیں۔ لیکن ' صحت عامہ کے بعض ماہرین کاروباری سرگرمیوں کو دوبارہ کھولنے کے ممکنہ نتائج کے پیش نظر تشویش کا اظہار ک...

میتھانول سے کرونا کا علاج 700 سے زیادہ ایرانیوں کی جان لے گیا

Image
سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلنے کے بعد کہ میتھانول سے کرونا کا مرض جاتا رہتا ہے. ایران کے باشندوں نے بڑے پیمانے پر زہریلی شراب میتھانول پینی شروع کر دی۔ اس سے کرونا ختم ہوا یا نہیں، یہ تو کسی کو معلوم نہیں. لیکن میتھانول کے زہر نے 700 سے زیادہ ایرانوں کو مار ڈالا۔ ایران کی وزارت صحت نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' 20 فروری سے 7 اپریل کے دوران میتھانول پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی کل تعداد 728 ہے۔ ایران کی تاریخ میں زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔ وزارت صحت کے ایک مشیر حسین حسنین نے میڈیا کو بتایا کہ اس سے پہلے جاری کی جانے والی ہلاکتوں کی تعداد اس لیے کم تھی کہ ' کئی لوگ اسپتال سے باہر ہلاک ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ' اسپتال سے باہر مرنے والوں کی تعداد 200 کے لگ بھگ ہے۔ ایران میں اس سے قبل بھی میتھانول سے ہلاکتوں کے واقعات موجود ہیں۔ کئی لوگ اسے سستی شراب سمجھ کر پیتے ہیں۔ مگر اس کی زیادہ مقدار انسان کو ہلاک کر سکتی ہے۔ پچھلے سال میتھانول پینے سے 66 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ مگر اس سال سات سو سے زیادہ اموات سوشل میڈیا پر...

چند اینکرز سوچیں کیا وہ واقعی سچ بولتے ہیں جو مولانا کی بات بری لگی

Image
غریب دیہاڑی دار مزدور طبقہ کو کھانا راشن فراہمی کیلئے ہم نے آئیڈیا دیا اور طے کیا کہ اس کی مثال پیش کریں گے. لاہور ' راولپنڈی سے عدنان فاﺅنڈیشن کے تحت غریبوں کو کھانا کھلانے کا آغاز کیا جو بعد میں ملتان، پشاوراور کراچی تک جا پہنچا۔ 23'24 دنوں میں ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو کھانا کھلایا گیا۔ خبریں گروپ کے ورکرز اور دیگر لوگوں نے کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ ہم خطا کار گنہگار ہیں اللہ کسی بہانے ہمیں معاف فرما دے۔ ایک بھی بھوکے کو کھانا کھلانا بہت بڑی نیکی ہے جس کا اجر صرف اللہ ہی دے سکتا ہے۔ ہمارا کوئی خاص ٹارگٹ نہیں تھا تاہم جب پتہ چلا کہ ایک لاکھ سے زائد افراد کو کھانا کھلایا گیا تو دل کو اطمینان ملا۔ خبریں کے ملازمین نے سخت لاک ڈاﺅن کے دوران جب کرونا کا ہر طرف خوف تھا بڑی بہادری کے ساتھ جانوں پر کھیل کر غریبوں کو کھانا فراہم کیا۔ بھوکے لوگ کھانے کے لئے کچھ بھی کر سکتے ہیں ڈر تھا کہ کہیں بھوک انہیں مجبور نہ کر دے کہ وہ ریستورانوں اور گھروں پر دھاوا بول دیں بہت سے لوگ ایسے بھی دیکھے جو کہ اپنی کسیاں لئے دیہاڑی کے لئے آئے تھے اور پھر گاڑی والوں کو روک کر امداد مانگ رہے تھے وہ ...

گوگل نے اپنے صارفین کو سنادی بڑی خوشخبری، کس سروس کو کردیا بالکل مفت؟

Image
گوگل کے اعلامیہ کے مطابق ' گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ مخصوص صارفین یکم مئی سے بالکل مفت استعمال کرنے کے مجاز ہوں گے۔ صارفین کے لیے صرف جی میل اکاؤنٹ ضروری ہوگا۔ گوگل کی میٹ ویڈیو کانفرنسنگ ایپ اس سے قبل چھ ڈالرز ماہانہ کی عوض فراہم کی جاتی تھی۔ صارفین کو گوگل کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ' وہ ویب سائٹ، اینڈرائیڈ یا آئی اوایس اسٹور سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ میٹ ایپ کےذریعے 100 سے زائد صارفین بیک وقت ویڈیو کانفرنس پر بات کرسکیں گے۔ پہلے مرحلے میں صارفین کو میٹ ایپلی کیشن بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں صارفین کو باقاعدہ ای میل کے ذریعے مطلع بھی کیا جائے گا۔ گوگل کو فیس ادا کرنے والے صارفین کے لیے یہ سروس 30 ستمبر تک بالکل مفت کردی گئی ہے۔ گوگل کی پریمیئم سروس استعمال کرنے والے صارفین بیک وقت 250 افراد کو ویڈیو کانفرنس کال میں شامل کرسکتے ہیں۔ کورونا وائرس کے بعد سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے استعمال میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اس کے بعد سے مختلف ویب سائٹس صارفین کے لیے روزانہ اچھی اور معیاری سروس فراہم کرنے کا اعلان کررہی ہیں اور انہیں اپنی جانب متوجہ ک...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، اپوزیشن غیر مطمئن

Image
پاکستان میں حکومت نے عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کا اعلان کر دیا ہے. جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے کئی دن بعد حکومت پاکستان نے اس کمی کا فائدہ عوام کو پہنچانا شروع کیا ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 15 روپے فی لٹر پیٹرول کی قیمت کم کی تھی اور اب ماہانہ قیمتوں میں تبدیلی کرتے ہوئے مزید 15 روپے کا ریلیف عوام کو دیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق ' اگرچہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ''اوگرا'' کی جانب سے وزارت خزانہ کو جو سمری بھجوائی گئی تھی اس میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 20 روپے 68 پیسے کم کرنے کی سفارش کی گئی تھی. جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 33 روپے 94 پیسے اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 پیسے اور مٹی کا تیل 44 روپے 7 پیسے سستا کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم ' وزارت خزانہ نے اوگرا کی سفارش کردہ رقم ...